اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

دباؤ یا حملوں سے جوہری پروگرام بند نہیں ہوگا، ایران

16 ستمبر, 2026 09:10

ایران نے واضح کیا ہے کہ بیرونی دباؤ، حملوں یا تخریب کاری سے اس کا پرامن جوہری پروگرام ہرگز نہیں روکا جائے گا۔

ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام بیرونی دباؤ، فوجی حملوں یا تخریب کاری کے کارروائیوں سے بند نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ تہران کی سرگرمیاں مکمل طور پر پرامن ہیں۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی 70 ویں جنرل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بہروز کمالوندی نے کہا کہ ایران ہرگز ہار نہیں مانے گا، ملک کا جوہری پروگرام شہری مقاصد کے لیے ہے اور عالمی معاہدوں کے تحت اس کے حقوق کے دائرہ کار میں جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اگر جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ ہوتا تو این پی ٹی میں شامل نہ ہوتے، ایرانی صدر

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ فوجی حملوں، تخریب کاری یا قاتلانہ حملوں کے ذریعے ایران کے جوہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ملک کی سائنسی صلاحیتوں یا جوہری مہارت کو ختم نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیر زمین حساس تنصیبات ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ انہیں عالمی نگرانی سے چھپایا گیا تھا، بلکہ وہ ایجنسی کے معائنہ کاروں کی نظروں کے سامنے ہیں۔

تہران نے عالمی معاہدوں کے تحت اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ان کا افزودگی کا پروگرام صرف توانائی کی پیداوار اور سائنسی تحقیق کے لیے ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔