جمعرات، 24-ستمبر،2026
جمعرات 1448/04/13هـ (24-09-2026م)

امریکہ میں چینی صدر کا غیر معمولی سفارتی پروٹوکول کے ساتھ شاندار استقبال، توپوں کی سلامی اور فلائی پاسٹ

24 ستمبر, 2026 10:04

چین کے صدر شی جن پنگ گیارہ سال بعد تین روزہ سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے، جہاں ان کا انتہائی شاندار، تاریخی اور غیر معمولی سفارتی پروٹوکول کے ساتھ استقبال کیا گیا۔

چینی صدر شی جن پنگ جب اپنے طیارے کی سیڑھیوں سے نیچے اترے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے رن وے پر بچھائے گئے ایک سو فٹ طویل سرخ قالین پر ان کا خود استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مترجم کے ذریعے آپس میں چند منٹ تک گفتگو کی اور مصافحہ کیا۔ صدر ٹرمپ نے اس موقع پر شی جن پنگ کو ایک عظیم رہنما اور اس لمحے کو ایک عظیم لمحہ قرار دیا۔

اس استقبالیہ تقریب کو شاندار بنانے کے لیے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر باقاعدہ توپوں کی سلامی دی گئی، 21 افراد پر مشتمل اعزازی گارڈ کا دستہ تعینات کیا گیا اور امریکہ اور چین کے پرچم اٹھائے ہوئے رنگ برنگے ٹیمیں موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا کی چین کے ساتھ مصنوعی ذہانت کے امور پر اے آئی ہاٹ لائن قائم کرنے کی تجویز

تقریب میں امریکی فضائیہ کے بینڈ نے دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے جبکہ آسمان پر دو بی ون بمبار طیاروں نے فلائی پاسٹ کرکے اس استقبال کو مزید یادگار بنا دیا۔

چینی صدر نے اپنے تحریری بیان میں اس بات پر زور دیا کہ چین اور امریکہ دونوں عظیم قومیں ہیں اور ان کے عوام بھی عظیم ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ دونوں ممالک کو حریف بننے کے بجائے ایک دوسرے کا شراکت دار بننا چاہیے اور چینی قوم کی عظیم نشاتِ ثانیہ اور امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے کا خواب ایک ساتھ بقائے باہمی، ایک دوسرے کی تائید اور پوری دنیا کے لیے فائدے کا باعث بن سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے رپورٹرز کے مطابق تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی امریکی صدر نے خود اتنی ذاتی گرمجوشی کے ساتھ کسی غیر ملکی رہنما کا بیس پر استقبال کیا ہو، جو اس دورے کی انتہائی اعلیٰ اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔