اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی بحالی کیلئے چین کی حمایت قابلِ قدر ہے: مسعود پزشکیان

امریکا، اسرائیل اور یورپی ممالک ایران کو جھکانا چاہتے ہیں، مسعود پزشکیان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی بحالی کیلئے چینی صدر شی جن پنگ کی حمایت کا خیرمقدم کیا ہے۔
مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی جانب واپسی اور اختلافات کو مذاکرات و سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کیلئے شی جن پنگ کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ایرانی صدر کے مطابق تہران بھی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی جانب واپسی کی حمایت کرتا ہے، جبکہ پہلے سے طے شدہ وعدوں کی پاسداری اور سنجیدہ، بامقصد و نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے سازگار ماحول ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ خودمختاری کے احترام، کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کے معاملے پر ایران اور چین کے درمیان ہم آہنگی مستقبل میں تعمیری تعاون کیلئے بنیاد فراہم کرتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












