برطانوی ائیر بیس کے قریب دہشت گردی کے شبے میں پانچ افراد گرفتار

برطانوی پولیس نے انگلینڈ کے اس فضائی اڈے کے قریب سے دہشت گردی کے شبے میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا، جو ایران کے خلاف جنگ میں امریکی بمبار طیاروں کے زیر استعمال ہے۔
برطانوی پولیس نے انگلینڈ کے گلوسٹر شائر میں واقع آر اے ایف فیئر فورڈ ائیر بیس کے قریب انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔
اس کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز نے قریبی درجنوں گھروں کو خالی کرا لیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل یونٹ موقع پر موجود ہو کر تفتیش کر رہا ہے۔
گلوسٹر شائر کے سینئر ڈیٹیکٹیو رچرڈ اوکون کے مطابق یہ گرفتاریاں رات گئے بعد مقامی رہائشیوں کی جانب سے دی گئی معلومات کی بنیاد پر عمل میں آئیں، تاہم ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی زیر آب ڈرون قبضے میں لے لیا
انسداد دہشت گردی پولیس کی ایک اعلیٰ افسر وکی ایوانز نے تصدیق کی ہے کہ تفتیش ابتدائی مرحلے میں ہے اور پانچوں افراد کو حراست میں رکھا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس گرفتاری کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ طویل عرصے سے ان افراد پر نظر رکھے ہوئے تھے تاکہ ان کے بڑے نقصان کے منصوبے کو ناکام بنایا جا سکے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اگرچہ خفیہ اداروں کی بجائے مقامی شہریوں کی اطلاعات اس کارروائی میں اہم ثابت ہوئی، تاہم اس ائیر بیس کے ارد گرد پچھلے کچھ ہفتوں سے سکیورٹی انتہائی سخت کی گئی تھی اور بھاری رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












