پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں غیر ملکی کنسلٹنٹس کی تقرری کا امکان

پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں غیر ملکی کنسلٹنٹس کی تقرری کے لیے سابق شان ٹیٹ اور مارٹن گپٹل سے مذاکرات شروع کر دیئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کوچنگ اسٹاف میں غیر ملکی ماہرین کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ سے بولنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایشیئن گیمز کرکٹ، بارش کے باعث پاکستان اور ہانگ کانگ کا میچ منسوخ
اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے نامور سابق کرکٹر مارٹن گپٹل سے بھی فیلڈنگ کنسلٹنٹ کے لیے رابطہ کیا گیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ مارٹن گپٹل کے ساتھ معاملات طے پانے کے قوی امکانات موجود ہیں۔
واضح رہے کہ شان ٹیٹ اس سے قبل 2022 اور 2023 میں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں، تاہم فیملی کمٹمنٹس کے باعث اس وقت ان کے لیے مستقل طور پر یہ ذمہ داری نبھانا ممکن نہیں ہو سکا تھا۔
ایشلے نوفکی کے استعفے کے بعد پی سی بی نے بولنگ کوچ جبکہ چند ہفتے قبل فیلڈنگ کوچ کے لیے اشتہار جاری کیا تھا اور اب بورڈ موزوں ترین شخصیات کو کنسلٹنٹ کے طور پر لانے کے لیے پرعزم ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












