بدھ، 30-ستمبر،2026
بدھ 1448/04/19هـ (30-09-2026م)

فوجی ناکامی کے بعد دشمن نے ایران میں انتشار پھیلانے کی سازش شروع کر دی ہے، ایرانی صدر

30 ستمبر, 2026 09:52

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل فوجی میدان میں شکست کے بعد اب ملک کے اندرونی حالات کو خراب کرنے اور انتشار پھیلانے کی گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بڑے شہروں اور صوبائی دارالحکومتوں کے میئرز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب دشمن کو یہ اچھی طرح معلوم ہو چکا ہے کہ وہ فوجی طاقت کے ذریعے ایرانی قوم کو جھکانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، تو اب انہوں نے اپنی پوری حکمت عملی کا رخ بدل لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ سے مذاکرات کے دوران جوہری پروگرام پر کوئی لچک نہیں دکھائی، ایرانی عہدیدار

انہون نے کہا کہ اب ان کی تمام تر توجہ ملک کے اندرونی حصوں میں پھوٹ ڈالنے، فرقہ وارانہ یا نسلی اختلافات کو ہوا دینے اور اندرونی انتشار کو شدت دینے پر مرکوز ہو چکی ہے۔

صدر پزشکیان نے اس نازک موڑ پر قومی اتحاد، یگانگت اور یکجہتی کو برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ معاشرے کے کسی بھی گروہ کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ خود کو سب کچھ سمجھنے یا عقلِ کل ہونے کی غلط فہمی میں مبتلا ہو کر ملک کے اندرونی شیرازے کو بکھیرنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ملک کے تمام شہریوں کی باضابطہ اور بھرپور شرکت ہی ان تمام بیرونی سازشوں اور سازشی عناصر کو شکست دینے کا سب سے مؤثر، مضبوط اور اہم ترین راستہ ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔