جمعرات، 1-اکتوبر،2026
جمعرات 1448/04/20هـ (01-10-2026م)

اسرائیلی وزیر اعظم کی مہمان نوازی امارات کو بہت مہنگی پڑے گی، محسن رضائی

01 اکتوبر, 2026 09:52

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری نے متحدہ عرب امارات کو اسرائیلی وزیر اعظم کی میزبانی پر شدید نتائج سے خبردار کردیا ہے۔

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے متحدہ عرب امارات کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی میزبانی کرنے کے نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے پر ابوظہبی کو بہت بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے فلائی دبئی واقعے کو دہشت گردانہ کوشش قرار دے دیا

ایرانی حکام نے اس امر پر زور دیا کہ امریکی فوجی اڈوں کی موجودگی نے امارات کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی، اسی طرح غزہ کے قصائی کی میزبانی کے بھی اچھے نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔

محسن رضائی نے اپنے بیان میں کہا کہ اماراتی حکام حالیہ جنگ سے سبق سیکھیں، جنگیں بھڑکانا بند کریں اور ایرانی جزائر کے بارے میں بے بنیاد دعوے کرنا چھوڑ دیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔