ایران جوہری ہتھیاروں سے خود ہی پیچھے ہٹ جائے، اگر ضد نہ چھوڑی تو سنگین نتائج ہوں گے، امریکی وزیر جنگ

امریکی وزیر جنگ نے خبردار کیا ہے کہ صدر ٹرمپ اس بات پر بضد ہیں کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے، اگر تہران نے مزاحمت کی تو اسے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس معاملے پر مکمل طور پر پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اپنے جوہری منصوبوں سے عملی طور پر دستبردار ہوگیا، ٹرمپ کا دعویٰ
انہوں نے کہا کہ اگر ایران کو لگتا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے الفاظ پر عمل نہیں کریں گے تو یہ ان کی بہت بڑی بھول ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے پاس یہ موقع ہے کہ وہ خود ہی اس راستے سے پچھے ہٹ جائے، بصورت دیگر امریکہ کو سخت قدم اٹھانا پڑے گا۔
ایک اور بیان میں امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی لوہے کی طرح مضبوط ہے اور اگر ایران اس سمندری راستے پر اپنی چال بازیاں جاری رکھتا ہے تو صدر ٹرمپ کے پاس تمام ضروری آپشنز میز پر موجود ہیں۔ اس مشن کو اپنے قومی مفاد کے تحت کسی بھی صورت مکمل کرے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












