امریکہ معاشی جنگ جیت رہا ہے، ایران میں مہنگائی 90 فیصد تک پہنچ گئی، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف اپنی معاشی مہم میں کامیاب ہو رہا ہے کیونکہ تہران میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور تیل کی برآمدات رک چکی ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیون چیونگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف جاری معاشی محاذ پر واضح طور پر جیت رہا ہے اور ناقدین کو اس حقیقت پر یقین کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ ایرانی قیادت کو پوری طرح کچل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران جوہری ہتھیاروں سے خود ہی پیچھے ہٹ جائے، اگر ضد نہ چھوڑی تو سنگین نتائج ہوں گے، امریکی وزیر جنگ
ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے ہونے والی تیل کی سپلائی امریکی ناکہ بندی کی وجہ سے مکمل طور پر رک چکی ہے، جس کے نتیجے میں ایرانی معیشت مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جنگ کے 7 ماہ کے دوران ایران میں مہنگائی کی شرح 90 فیصد کے قریب پہنچ چکی ہے، امریکی پابندیوں نے ایرانی حکومت کی کمر توڑ دی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












