صومالیہ میں اسرائیل کی موجودگی کسی صورت قبول نہیں، صدر حسن شیخ محمود

صومالیہ کے صدر نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی صورت میں صومالی لینڈ میں اسرائیل کی موجودگی کو قبول نہیں کریں گے۔
صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نے ایک عرب میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل بربرہ کے علاقے میں بحری اڈا قائم کرنے اور وہاں کے ہوائی اڈے کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، لیکن اس کا اصل مقصد خلیجی ممالک اور ایران کے قریب جانا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بربرہ خلیج عدن کے ساحل پر واقع ہے، جہاں صومالی لینڈ واقع ہے، جسے پچھلے سال اسرائیل نے تسلیم کیا تھا لیکن موغادیشو اس کا دعویدار ہے۔ صدر نے اسرائیل کو خطے میں ایک غیر مستحکم کرنے والی قوت قرار دیا، جو عالمی کا احترام نہیں کرتی۔
یہ بھی پڑھیں : طیارہ واقعہ ٹرمپ کو ایران کیخلاف جنگ میں دھکیلنے کیلئے اسرائیلی فالس فلیگ آپریشن ہے، ایرانی ٹی وی
صدر حسن شیخ محمود نے مزید کہا کہ صومالیہ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ ان کا سب سے مضبوط پارٹنر ہے اور الشباب کا بڑے شہروں میں کوئی وجود نہیں ہے۔
انہوں نے یمن کے حوثیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر کے راستوں پر نیوی گیشن کو خلل ڈال کر خطے کو غیر مستحکم کر رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












