یمنی فورسز کے حوثی ٹھکانوں پر 97 حملے، حوثیوں کا سعودی تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

یمن کی سرکاری حامی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے حوثی کے ٹھکانوں پر 97 درست حملے کیے ہیں، جبکہ دوسری جانب حوثیوں نے بھی ریاض کے قریب سعودی تیل تنصیب پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔
یمن کے فوجی ترجمان بریگیڈیئر جنرل ماجد عبداللہ النزیلی نے بتایا کہ سرکاری فورسز نے تعز کے علاقے الطوحی اور لحج کے ضلع الباحہ میں حوثیوں کے خلاف 97 درست آپریشنز کیے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی مدینہ منورہ میں بجلی کی تنصیب پر حوثی حملے کی شدید مذمت
انہوں نے بتایا کہ ان کارروائیوں میں طیاروں، ڈرونز، توپ خانے اور میزائلوں کا استعمال کیا گیا، جن کے نتیجے میں 260 ملیشیا ارکان کو ختم کر دیا گیا اور ان کی عسکری گاڑیاں تباہ کر دی گئیں۔
دوسری جانب حوثی ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب میں ریاض کے قریب آرامکو کی بڑی تیل تنصیب کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد وہاں آگ لگ گئی اور دھواں اٹھتے دیکھا گیا۔ حوثیوں کا کہنا ہے کہ یہ حملے یمن میں ان کے زیر کنٹرول علاقوں پر سعودی فضائی حملوں کا جواب ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












