پیر، 5-اکتوبر،2026
پیر 1448/04/24هـ (05-10-2026م)

امریکہ میں تائیوان کے صدر کے رشتہ دار کی جاسوسی کے الزام میں چینی ایجنٹ گرفتار

05 اکتوبر, 2026 11:57

لاس اینجلس ایئرپورٹ سے تائیوان کے صدر کے رشتہ دار کی جاسوسی کے الزام میں چینی ایجنٹ وانیانگ ژانگ کو گرفتار کر لیا گیا۔

وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کیلیفورنیا کے شہر ارون سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ ریئلٹر خاتون وانیانگ ژانگ کو لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اس وقت حراست میں لے لیا، جب وہ چین فرار ہونے کی غرض سے جہاز میں سوار ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔

حکام کے مطابق ملزمہ نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر تائیوان کے صدر کے قریبی رشتہ دار کو واشنگٹن کے سیٹل علاقے میں واقع ان کے رہائشی مکان کے باہر نشانہ بنایا اور ان کی خفیہ طور پر تصاویر، ویدیوز اور گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبر ریکارڈ کیے۔

یہ بھی پڑھیں : چینی کمپنی کا پاکستان میں جدید ٹیکسٹائل برآمدی مرکز قائم کرنے کا اعلان

امریکی اسسٹنٹ اٹارنی بل ایسایلی نے اس گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمہ نے چینی حکومت کے ایک غیر رجسٹرڈ ایجنٹ کے طور پر کام کرتے ہوئے امریکی سرزمین پر غیر ملکی مفادات کے لیے جاسوسی کی۔

تفتیشی اداروں کے مطابق ملزمہ نے 2025 کے دوران چین کے شہر چانگشا میں چینی حکام سے ملاقات میں اس خفیہ اسائنمنٹ کو قبول کیا تھا اور امریکی عوام سے اس بات کو چھپایا۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے اس واقعے پر سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اب کسی بھی غیر ملکی دشمن کے لیے جاسوسی کی کارروائیاں کرنے کی محفوظ پناہ گاہ نہیں رہا اور قانون شکنوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔