حوثیوں کا سعودی عرب کے ایئرپورٹ اور آرامکو ریفنری پر میزائل و ڈرون حملوں کا دعویٰ

یمن کے حوثی گروپ نے ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، رابغ میں آرامکو آئل ریفنری اور جنوبی فوجی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یمنی حوثی عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فورسز نے بیلسٹک میزائلوں، کروز میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، رابغ میں موجود آرامکو کی تیل کی ریفنری اور جنوبی علاقوں میں واقع فوجی اڈوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی اتحاد کی یمن میں کارروائی، حوثی ملیشیاء کے بیلسٹک میزائلوں کا ذخیرہ تباہ کردیا
حوثی ترجمان کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں فضائی ٹریفک معطل ہوئی اور ریفنری میں آگ بھڑک اٹھی، ساتھ ہی انہوں نے تمام بین الاقوامی ایئرلائنز کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ سعودی فضائی حدود کا استعمال سے گریز کریں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











