منگل، 6-اکتوبر،2026
منگل 1448/04/25هـ (06-10-2026م)

بھارتی پولیس کا پرامن مظاہرین پر تشدد، عالمی سطح پر شدید تنقید

06 اکتوبر, 2026 12:10

بھارتی پولیس کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف احتجاج کرنے والے نوجوانوں پر بے جا طاقت کے استعمال اور تشدد پر عالمی سطح پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

عالمی جریدے الجزیرہ اور برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹس کے مطابق مودی حکومت اور الیکشن کمیشن کے مبینہ گٹھ جوڑ کے خلاف بھارتی نوجوانوں کا احتجاج ملک بھر میں شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

احتجاج کے دوران نہ صرف پرامن مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کیا گیا بلکہ ایک خاتون صحافی کو بھی بھارتی پولیس کی جانب سے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں مودی سرکار کے دوران اقلیتوں پر مظالم کی انتہا، نفرت انگیز واقعات میں ریکارڈ اضافہ

دی ہندو کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ دبانے کے لیے احتجاج کے تیسرے روز 500 سے زائد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

عالمی انسانی حقوق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی پولیس کا پرامن مظاہرین کے خلاف یہ ظالمانہ کریک ڈاؤن ملک کی نام نہاد جمہوری اقدار پر ایک بڑا سوالیہ نشان بن چکا ہے۔

نوجوانوں کا یہ احتجاج مودی کے زیر اثر اداروں کے خلاف ملک کی تاریخ کا ایک بڑا موڑ بنتا جا رہا ہے، جہاں پولیس کی بربریت نے ظلم کی نئی مثالیں قائم کر دی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔