بدھ، 7-اکتوبر،2026
بدھ 1448/04/26هـ (07-10-2026م)

مشرق وسطیٰ کے تنازعات سے منافع، کانگریس کی ٹرمپ کے داماد کی مالیاتی سرمایہ کاری پر تحقیقات

07 اکتوبر, 2026 09:48

امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک رہنماؤں نے صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی مالیاتی سرمایہ کاری اور مشرق وسطیٰ کے تنازعات کے دوران حاصل ہونے والے منافع کی تحقیقات شروع کر دیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے اعلیٰ رہنما نے ایک میڈیا رپورٹ کے بعد جیرڈ کشنر کی مالیاتی سرمایہ کاری کے بارے میں معلومات طلب کی ہیں، جس میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ ان کی پرائیویٹ ایکویٹی فرم ایک ایسی اسرائیلی کمپنی میں سب سے بڑی شیئر ہولڈر ہے، جو اسرائیل کی فوجی مہم کی پشت پناہی کرنے والے منصوبوں کی حمایت کرتی ہے۔

کمیٹی کے ممتاز رکن روبرٹ گارسیا نے کشنر کی انویسٹمنٹ فرم کو ایک خط لکھ کر مشرق وسطیٰ میں ان کے کاروباری لین دین کے بارے میں تفصیلی معلومات طلب کی ہیں تاکہ یہ سمجھا جاسکے کہ کیا ان کے اہم مالیاتی فوائد امریکی شہریوں کی حفاظت کی قیمت پر حاصل ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل میں خانہ جنگی کا شدید خطرہ ہے، معاملات ریاست کے خاتمے کی طرف جا سکتے ہیں، سی آئی اے

میڈیا تحقیقات میں کشنر کے سفارتی کردار اور ان کی فرم کی مالیاتی سرمایہ کاری کے درمیان مفادات کے ٹکراؤ پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

کشنر کے وکیل نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کشنر کا فرم کے فیصلوں سے کوئی تعلق نہیں ہے اور انہوں نے کبھی بھی سرمایہ کاری کی ہدایت نہیں دی۔

دوسری جانب کشنر نے اس خبر کو گمراہ کن قرار دیا ہے لیکن اس بات کی تردید نہیں کی کہ ان کے مالیاتی مفادات کا خطے کی صورتحال سے کوئی تعلق ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔