پاکستان میں سونے کو پَر لگ گئے، قیمت نئی بلندی پر پہنچ گئی

پاکستان میں سونے کو پَر لگ گئے، قیمت نئی بلندی پر پہنچ گئی
جمعہ کے روز مقامی اور بین الاقوامی دونوں مارکیٹوں میں سونے کی ریکارڈ دوڑ جاری رہی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 2 ہزار 380 روپے مہنگا کر 3 لاکھ 23 ہزار 380 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت ت 2041 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 77 ہزار 246 روپے ہوگئی۔
جمعہ کو سونے کے بین الاقوامی نرخ میں بھی اضافہ ہوا، دن کے دوران 22 ڈالر کے اضافے سے سونا کا نرخ 3,074 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 3200 روپے اضافے سے 3 لاکھ 21 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
اس کے علاوہ صرافہ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے اضافے سے 3 ہزار 610 روپے ہوگئی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










