وفاقی کابینہ نے ملک کی پہلی قومی زرعی بائیوٹیکنالوجی پالیسی کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے ملکی زرعی شعبے کو جدید بنانے اور مکئی کی برآمدات کو ایک ارب ڈالر تک پہنچانے کے لیے قومی زرعی بائیوٹیکنالوجی پالیسی کی منظوری دے دی۔
حکومت پاکستان کی جانب سے ملک کے زرعی شعبے کو جدید ترین تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور کسانوں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لیے ایک بڑا اور اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم کی سربراہی میں منعقد ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ‘قومی زرعی بائیوٹیکنالوجی پالیسی 2025’ کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر فضائی کارروائی، جماعت الاحرار کے کمانڈر سمیت 29 دہشت گرد ہلاک
اس نئی پالیسی کے نفاذ سے ملک میں فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے، کٹائی کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم کرنے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے میں کسانوں کو بڑی مدد ملے گی۔
یہ پالیسی پاکستان کے تمام مقررہ حفاظتی، سائنسی اور ریگولیٹری مراحل کو کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد حتمی منظوری کے لیے پیش کی گئی تھی۔
حکومتی حکام کے مطابق اس پالیسی کے آنے سے پاکستان کی مکئی کی برآمدات، جو اس وقت 288 سے 345 ڈالر کے درمیان ہیں، ان میں زبردست اضافہ ہوگا اور یہ برآمدات بڑھ کر ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کی قوی توقع ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ اس قومی پالیسی پر صحیح معنوں اور مؤثر طریقے سے عملدرآمد ملکی زرعی پیداوار کو بڑھانے، عالمی سطح پر برآمدات کا حجم وسیع کرنے اور عام کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے سنگ میل ثابت ہو گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











