منگل، 30-جون،2026
منگل 1448/01/15هـ (30-06-2026م)

اسٹیٹ بینک کا تمام بینکوں کو ہدایت نامہ جاری، شہریوں کے اکاؤنٹس بلاک کرنے پر پابندی لگادی

30 جون, 2026 14:05

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر کے بینکوں کو نیا ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے بغیر کسی قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری کے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے سے سختی سے روک دیا۔

اسٹیٹ بینک نے عدالتی حکم پر ملک بھر کے بینکوں کو ایک نیا اور اہم ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت اب بینکوں کو بغیر کسی قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور مناسب تصدیق کے اکاؤنٹس بلاک کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے غیر ارادی اور احتیاطی پابندیوں سے بھی اکاؤنٹ ہولڈرز کو نقصان نہ پہنچانے کا سخت حکم دیا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اس بات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی بینک اکاؤنٹ پر ڈیبٹ بلاک، آپریشنل پابندی یا اکاؤنٹ فریزنگ کا اقدام صرف اور صرف قانون کے مطابق ہو۔

نئے احکامات کے تحت کسی بھی شہری کے اکاؤنٹ کے حوالے سے قانونی اختیار اور مناسب تصدیق کے بعد ہی کاروائی ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ طاس معاہدہ 24 کروڑ عوام کی شہہ رگ ہے، ہر صورت تحفظ کریں گے، عطا اللہ تارڑ

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو یہ اجازت بھی دی ہے کہ وہ ان ہدایات پر مکمل عمل درآمد کے لیے مناسب اندرونی میکانزم بھی وضع کر سکتے ہیں۔

بینک اپنے اندرونی میکانزم سے یقینی بنائیں کہ قانونی اختیار کے بغیر غیر ارادی یا احتیاطی پابندیوں سے اکاؤنٹ ہولڈرز کو کوئی بھی غیر ضروری نقصان نہ پہنچے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہائیکورٹ نے بغیر قانونی اختیار اور اتھارٹی کی منظوری سے بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے سے روک رکھا ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے اسٹیٹ بینک کو اس حوالے سے اندرونی میکانزم طے کرنے اور بینکوں کو گائیڈ لائنز جاری کرنے کی ہدایت دی تھی، جس کے بعد اسٹیٹ بینک نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کی تفصیلی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔