روسی تیل پر امریکی ٹیرف کی تلوار، مودی سرکار کی معاشی اور سفارتی ناکامیوں کا نیا دور شروع

مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں کے باعث بھارت کو دفاعی، سفارتی اور معاشی میدان میں مسلسل بدترین ناکامیوں اور پے درپے معاشی پسپائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا پردہ چاک کر رہی ہیں۔ معروف بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق امریکی سینیٹرز نے ایک نیا بل متعارف کرایا ہے، جس کے تحت بھارت سمیت روس سے تیل خریدنے والے 5 ممالک پر 100 فیصد سے زائد ٹیرف لاگو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ایک اور بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے اس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ روسی تیل کے خریداروں پر ٹیرف کی اس امریکی تجویز سے بھارت کی توانائی کی درآمدات اور امریکہ کے ساتھ اس کے تجارتی مذاکرات بری طرح متاثر ہونے کے شدید خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مندر کے پیسوں سے بی جے پی رہنماؤں کی عیاشیاں، بھارتی جریدے نے مودی سرکار کا پول کھول دیا
واضح رہے کہ مودی حکومت کی نالائقی اور ناقص منصوبہ بندی کے سبب مشرق وسطیٰ کی جنگ کے دوران بھارت کو پہلے ہی تیل اور گیس کے بدترین بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب اس امریکی اقدام سے یہ بحران مزید سنگین ہو جائے گا۔
مودی حکومت کی ان ناکام معاشی پالیسیوں نے بھارت کے اندر مہنگائی، بیروزگاری اور عوامی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے، جس کی وجہ سے بھارتی عوام اب سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔
بھارت کا نام نہاد ’’شائننگ انڈیا‘‘ اور دنیا کی بڑی اقتصادی قوت بننے کا مضحکہ خیز خواب مودی کی ان بدترین اور ناعاقبت اندیش پالیسیوں کے باعث اب چکنا چور ہو چکا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











