بدھ، 15-جولائی،2026
بدھ 1448/02/01هـ (15-07-2026م)

مندر کے پیسوں سے بی جے پی رہنماؤں کی عیاشیاں، بھارتی جریدے نے مودی سرکار کا پول کھول دیا

15 جولائی, 2026 11:13

رام مندر فنڈز چوری کے بعد بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے مندر میں بھی بی جے پی رہنماؤں کی عیاشیوں کے لیے لاکھوں کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، جس پر مودی نے اب تک خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر میں ہونے والے اربوں روپے کے فنڈز کے فراڈ پر مودی حکومت اور ان کی نظریاتی تنظیم آر ایس ایس کی مجرمانہ خاموشی کے بعد اب بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ایک مشہور مندر میں بھی مالی بے ضابطگیوں اور بڑی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی جریدے ‘دی وائر’ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اتراکھنڈ کے اس مندر کے مقدس فنڈز اور عطیات کو بھارتی جنتا پارٹی کے وی آئی پی مہمانوں کی شاہی میزبانی اور عیاشیوں کے لیے بے دردی سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

تحقیقات میں یہ چونکا دینے والی بات سامنے آئی ہے کہ مندر کے فنڈز میں سے 60 ہزار روپے بی جے پی کی ریاستی سیکریٹری نیہا جوشی کی مہمان نوازی پر خرچ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : نیٹ فلکس پر پاکستانی ڈراموں کی نمائش میں رکاوٹ بھارتی لابی ہے یا ڈراموں کا معیار؟

جریدے دی وائر نے مودی سرکار پر سخت سوالات اٹھاتے ہوئے پوچھا ہے کہ بی جے پی کی اعلیٰ قیادت رام مندر چوری کے اتنے بڑے معاملے کی ذمہ داری سے آخر کیسے بچ سکتی ہے؟

اس سنگین بدعنوانی پر بھارتی وزیر پریانک کھرگے نے شدید ردعمل دیتے ہوئے آر ایس ایس سے سرعام معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی کے ضلعی سیکریٹری سوریا کانت پانڈے نے بھی اس پر سخت اعتراض اٹھایا اور کہا کہ اگر آر ایس ایس اپنے ہی مندر کے ٹرسٹ کو لوٹ مار سے نہیں بچا سکی تو دوبارہ انہی کرپٹ افراد کو ٹرسٹ میں شامل کرنا قابلِ اعتراض ہے۔

رپورٹ کے مطابق رام مندر میں تو سی سی ٹی وی کیمروں کے سامنے بھی یہ بدعنوانی اور چوری بلا خوف و خطر جاری رہی۔ ان تمام عطیات کی چوری کے معاملے کو ایک ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود وزیر اعظم نریندر مودی نے اب تک عوامی سطح پر کوئی ایک بیان بھی جاری نہیں کیا۔

اس معاملے پر بھارتی رکن صوبائی اسمبلی ساگریکا گھوش نے مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنے بڑے مندر کیس پر ملک گیر تنقید کے باوجود مودی کے منہ سے ایک لفظ بھی نہ نکلنا انتہائی تشویشناک اور شرمناک ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔