جمعرات، 23-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/09هـ (23-07-2026م)

کراچی بندرگاہ پر ایک لیٹر پیٹرول 195 اور ڈیزل 254 روپے کا پڑا، اوگرا کی رپورٹ جاری

22 جولائی, 2026 09:10

اوگرا نے گزشتہ ہفتے کی عالمی منڈی کی اوسط قیمتوں کے ساتھ ساتھ کراچی بندرگاہ پر پیٹرول اور ڈیزل کی اصل لاگت، کسٹمز ڈیوٹی اور آئل کمپنیوں کے منافع کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں، ٹیکسز اور کمپنیوں کے منافع کے حوالے سے تفصیلی اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 7 دن کے دوران خلیجی منڈی میں پیٹرول کی اوسط قیمت 100 ڈالر 82 سینٹ جبکہ ڈیزل کی قیمت 140 ڈالر 42 سینٹ فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

اوگرا کے مطابق ایک بیرل میں 158.98 لیٹر پیٹرول اور ڈیزل کا حجم حاصل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ پیٹرول پریمیم اور فریٹ کی مد میں تقریباً 11 ڈالر اور ڈیزل پر 5 ڈالر فی بیرل کے اخراجات آئے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف کا گیس کمپنیوں کے واجبات کو نقصان قرار دینے کا مطالبہ، پیٹرولیم ڈویژن کا ماننے سے انکار

کراچی بندرگاہ تک پہنچنے والے ایک لیٹر پیٹرول کی اصل قیمت 195 روپے 52 پیسے جبکہ ڈیزل کی اصل قیمت 254 روپے 76 پیسے رہی۔

حکومت اور اداروں کی جانب سے لاگو کیے گئے ٹیکسز کی تفصیل بتاتے ہوئے اوگرا نے واضح کیا کہ ایک لیٹر پیٹرول پر 17 روپے 28 پیسے اور ڈیزل پر 15 روپے 68 پیسے فی لیٹر کسٹمز ڈیوٹی عائد کی گئی۔

ملک بھر میں قیمتیں یکساں رکھنے کے لیے پیٹرول پر 6 پیسے اور ڈیزل پر 4 روپے 43 پیسے کے اضافی چارجز شامل کیے گئے۔ اس کے علاوہ آئل کمپنیوں کو 7 روپے 87 پیسے اور پمپ مالکان کو 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر منافع دیا گیا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔