ایس ای سی پی میں جولائی میں 5 ہزار سے زائد نئی کمپنیوں کی ریکارڈ رجسٹریشن

پاکستان میں جولائی کے دوران ملائیشیا، یو اے ای اور چین کی 5 بین الاقوامی کمپنیوں سمیت 5 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئیں ہیں۔
پاکستان کی معاشی پالیسیوں اور کاروباری ماحول پر ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کا اعتماد بڑھنے سے ایس ای سی پی میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صرف جولائی کے مہینے میں 5 ہزار 438 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئی ہیں۔
ان میں ملائیشیا، متحدہ عرب امارات اور چین سے تعلق رکھنے والی 5 بین الاقوامی کمپنیاں بھی شامل ہیں، جنہوں نے پاکستان میں اپنے دفاتر قائم کیے ہیں، جبکہ 112 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی ڈائریکٹرز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایس ای سی پی کا بڑا اقدام، سرمایہ کاروں کیلئے ڈیجیٹل کے وائی سی سسٹم متعارف
ایس ای سی پی کے مطابق رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 3 ہزار 148 پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں، 2 ہزار 117 سنگل ممبر کمپنیاں، 127 لمیٹڈ لائبیلٹی پارٹنرشپس، 28 غیر منافع بخش تنظیمیں اور 18 پبلک کمپنیاں شامل ہیں۔
صوبائی سطح پر پنجاب سب سے آگے رہا، جہاں کل کمپنیوں کا 51 فیصد یعنی 2 ہزار 756 کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں ایک ہزار 53، سندھ میں 864، خیبر پختونخوا میں 450، گلگت بلتستان میں 180 اور بلوچستان میں 135 کمپنیاں رجسٹر کی گئی ہیں۔
سیکٹرز کے لحاظ سے سب سے زیادہ پیشرفت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں دیکھی گئی جہاں ایک ہزار 8 نئی کمپنیاں سامنے آئیں۔
اس کے بعد ٹریڈنگ میں 845، سروسز میں 638، کنسٹرکشن میں 348، فوڈ اینڈ بیوریجز میں 256، سیاحت میں 207، ای کامرس میں 181، ایجوکیشن میں 165، رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ میں 162 اور کارپوریٹ ایگری کلچر میں 145 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












