وزارت آئی ٹی اور میٹا کا کاروباری افراد کو اے آئی کی تربیت دینے کے پروگرام کا آغاز

وزارت آئی ٹی اور میٹا نے چھوٹے کاروباروں کو جدید اے آئی کی تربیت دینے کے لیے اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا آغاز کر دیا۔
پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ڈیجیٹل توسیع کے لیے وزارت آئی ٹی اور میٹا پلیٹ فارمز کے مابین ایک مشترکہ مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی تربیتی پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس پروگرام کو اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا نام دیا گیا ہے، جس کے تحت ملک کے 9 اہم شہروں میں ایک ہزار سے زائد کاروباری افراد کو جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور اے آئی ٹولز کی تربیت فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی عدالت میں بچوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانے پر میٹا کے خلاف مقدمہ شروع
اس تربیتی پروگرام کا خصوصی فوکس خواتین کی قیادت میں چلنے والے کاروباروں سمیت ٹیکسٹائل، دستکاری اور آئی ٹی سروسز کے شعبوں پر رکھا گیا ہے۔
اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی کے تحت ملک بھر میں ورکسشاپس اور آن لائن ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ کاروباری افراد کو آن لائن مارکیٹنگ، صارفین تک رسائی اور کسٹمر سروسز کو بہتر بنانے کے لیے جدید اے آئی مہارتیں سکھائی جا سکیں۔
یہ اقدام میٹا کے ایشیا پیسیفک خطے کے 12 ممالک پر مشتمل اسمال بزنس ٹریننگ پروگرام کا حصہ ہے، جس کے ذریعے پاکستانی کاروباری اداروں کو مقامی اور عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے میں مدد ملے گی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











