بدھ، 19-اگست،2026
بدھ 1448/03/06هـ (19-08-2026م)

امریکی عدالت میں بچوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانے پر میٹا کے خلاف مقدمہ شروع

19 اگست, 2026 10:57

امریکی عدالت میں بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے اور ذہنی صحت کو نقصان پہنچانے پر میٹا کے خلاف تاریخی مقدمے کی سماعت شروع ہوگئی۔

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کی عدالت میں سوشل میڈیا کمپنی میٹا کے خلاف ایک تاریخی مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی ہے، جس میں کیلیفورنیا، کولوراڈو، کینٹکی اور نیو جرسی نے میٹا پر بچوں کو اپنے پلیٹ فارمز کا سنسنی خیز حد تک عادی بنانے اور ان کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا ہے۔

مقدمے کی کارروائی کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کو اس طرح ڈیزائن کیا کہ کمسن بچوں کو اس کا عادی بنایا جائے، ان کا ڈیٹا حاصل کیا جائے اور ان کے ساتھ ہونے والے نقصان کو عوام سے چھپایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : میٹا نے فیس بک صارفین کیلئے مفت ویریفائیڈ ٹک پروگرام متعارف کروا دیا

2023 میں 29 امریکی ریاستوں نے میٹا کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی تھی اور قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 13 سال سے کم عمر بچوں کا ڈیٹا والدین کی اجازت کے بغیر جمع کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ مدعی ریاستیں میٹا سے اربوں ڈالر کا ہرجانہ اور سوشل میڈیا نظام میں تبدیلی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

دوسری جانب میٹا کے وکلاء نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے استعمال اور نوجوانوں کی ذہنی صحت کی خرابی کے درمیان کوئی واضح ثبوت نہیں ہے۔ اگر عدالت میٹا کو قصوروار قرار دیتی ہے تو کمپنی کو 1.4 ٹریلین ڈالر تک کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔