وینزویلا کے تیل کا نصف حصہ امریکہ کو برآمد کیا جا رہا ہے، امریکی اہلکار

امریکی اہلکار کے مطابق وینزویلا کی کل پیداوار کا نصف حصہ خام تیل امریکہ کو برآمد کیا جا رہا ہے۔
امریکہ کے ایک اعلیٰ اہلکار کائل ہوسٹویٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وینزویلا سے صدر نیکولس مادورو کی برطرفی اور عبوری حکومت کے قیام کے 7 ماہ بعد اب اس ملک کے خام تیل کی پیداوار کا تقریباً آدھا حصہ یعنی 5 لاکھ بیرل روزانہ امریکہ کو برآمد کیا جا رہا ہے۔
امریکہ کے توانائی کے نائب وزیر نے ایک تقریب میں بتایا کہ وینزویلا کی کل پیداوار تقریباً 1.25 ملین بیرل روزانہ ہے اور اس کا بھاری خام تیل امریکی خلیجی ساحل پر واقع صاف کرنے کے کارخانوں کے لیے انتہائی موزوں ہے۔ امریکہ وینزویلا کی تیل کی پیداوار بڑھانے کے لیے کیمیائی مادے بھی فراہم کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماضی میں اعلان کیا تھا کہ وینزویلا کے تیل کے وسائل کے انتظامی اور مالی معاملا ت واشنگٹن کے کنٹرول میں رہیں گے تاکہ ان کی دیکھ بھال کی جا سکے۔
رپورٹس کے مطابق امریکہ رواں سال وینزویلا کے تیل کی فروخت سے 13 بلین ڈالر سے زائد کی رقم حاصل کر چکا ہے۔ تاہم، واشنگٹن میں تشویش کی لہر بھی دیکھی جا رہی ہے کیونکہ امریکی انتظامیہ نے ابھی تک شفاف طریقے سے یہ ظاہر نہیں کیا کہ یہ رقم کہاں اور کیسے استعمال ہو رہی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











