اسٹیٹ بینک نے ایک نئے ڈیجیٹل بینک کو پائلٹ آپریشنز شروع کرنے کی منظوری دے دی

اسٹیٹ بینک نے ہیوگو بینک کو پاکستان میں کنٹرولڈ پائلٹ آپریشنز شروع کرنے کی ریگولیٹری منظوری دے دی ہے۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر اور بروقت سہولت کاری کی بدولت ہیوگو بینک نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے کنٹرولڈ پائلٹ آپریشنز شروع کرنے کی منظوری حاصل کر لی ہے۔
ہیوگو بینک پاکستان اور سنگاپور کے ممتاز سرمایہ کاروں کے مشترکہ اشتراک سے قائم ایک جدید ڈیجیٹل ریٹیل بینک ہے، جو ملک میں جدید مالیاتی خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
اسٹیٹ بینک سے ریگولیٹری منظوری ملنے کے بعد ہیوگو بینک اب اپنے پائلٹ مرحلے میں اپنی مالیاتی مصنوعات، ٹیکنالوجی کے نظام اور تمام تر آپریشنز کی باریک بینی سے جانچ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : چینی منڈیوں میں پاکستانی مچھلی اور کٹل فش کی طلب میں 41 فیصد اضافہ
اس پائلٹ مرحلے کے دوران صارفین کے لیے سیکیورٹی کے تمام اقدامات، نظام کی مجموعی کارکردگی اور صارف کے تجربے کے معیار کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے گا تا کہ مکمل آپریشنز کے وقت بہترین سہولیات میسر ہوں۔
ہیوگو بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاصم حسن نے تمام ریگولیٹری مراحل اور منظوری کے پروسیس میں بھرپور سہولت کاری پر ایس آئی ایف سی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی بروقت معاونت اور مختلف اداروں کے درمیان بہترین رابطہ کاری نے تمام ریگولیٹری معاملات کو فوری حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ہیوگو بینک کا کامیابی سے آغاز پاکستان کے ڈیجیٹل بینکاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے شعبوں پر عالمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











