بدھ، 9-ستمبر،2026
منگل 1448/03/26هـ (08-09-2026م)

عراق کا تیل کی برآمدات کے لیے آبنائے ہرمز کا متبادل راستہ تلاش کرنے کا فیصلہ

08 ستمبر, 2026 10:40

عراق نے اپنے تیل کی ترسیل کو محفوظ رکھنے کے لیے آبنائے ہرمز کے متبادل راستے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عراق کی حکومت نے اپنے تیل کی ترسیل کو محفوظ بنانے کے لیے آبنائے ہرمز کا متبادل تلاش کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں تاکہ ملکی معیشت کو خطے کی جنگ سے بچایا جا سکے۔

عراقی وزیراعظم کے مالیاتی مشیر مظہر محمد صالح نے عراقی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ حکومت صرف بحران کے اثرات کم کرنے تک محدود نہیں ہے بلکہ اس کا فعال طریقے سے انتظام کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پائپ لائنوں کی تعمیر اور متبادل راستے تلاش کرنا عراق کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے تحت تیل کی فروخت کو جغرافیائی و سیاسی تنازعات سے دور رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز میں ایرانی اقدامات کے خلاف سخت فیصلے کریں گے، امریکی محکمہ خارجہ

مظہر محمد صالح نے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز میں آمد و رفت کا مسئلہ برقرار رہتا ہے تو عراق کو مجبوراً پڑوسی ممالک کے راستوں پر زیادہ انحصار کرنا پڑے گا۔

ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں سے پہلے عراق روزانہ 34 لاکھ بیرل خام تیل برآمد کرتا تھا، جس کا 80 سے 85 فیصد حصہ آبنائے ہرمز کے ذریعے بھیجا جاتا تھا۔

عراقی حکام کی بنیادی کوشش اب یہ ہے کہ متبادل ذرائع استعمال کر کے تیل کی اتنی ہی مقدار عالمی منڈی تک پہنچائی جا سکے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔