آبنائے ہرمز میں ایرانی اقدامات کے خلاف سخت فیصلے کریں گے، امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ نے آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے بحری راستے مسدود کرنے کے خلاف حتمی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ خطے میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایسے اقدامات کر رہا ہے تاکہ آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے بحری رفت و آمد کی معطلی کو معمول کی بات نہ بننے دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی خوشامد کینیڈا کو دباؤ سے نہیں بچا سکتی، ایرانی وزارت خارجہ کا کینیڈین وزیر کے بیان پر ردعمل
امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن عالمی معیشت کو متاثر کرنے کی ایرانی کوششوں کے خلاف سخت اور فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا۔
امریکی ترجمان نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکہ کسی بھی صورت میں ایران کو اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ وہ آبنائے ہُرمز میں بحری جہازوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ ڈالے یا عالمی معیشت کو نقصان پہنچائے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












