امریکہ کی خوشامد کینیڈا کو دباؤ سے نہیں بچا سکتی، ایرانی وزارت خارجہ کا کینیڈین وزیر کے بیان پر ردعمل

ایران نے کینیڈا کے وزرائے خارجہ اور خزانہ کے مشترکہ بیان کو حقائق کی توڑ مروڑ اور امریکی دباؤ کے سامنے سرنڈر ہونے سے تعبیر کرتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جس دن امریکی صدر نے کینیڈا کی خودمختاری کی پرواہ کیے بغیر اسے امریکہ کا حصہ ظاہر کرنے کی کوشش کی، اسی دن کینیڈا کے وزرائے خارجہ اور خزانہ نے اپنے ہی زبردست پڑوسی کو خوش کرنے کے لیے ایران کے خلاف من گھڑت بیان جاری کر دیا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ کینیڈا اس بات سے اچھی طرح واقف ہے کہ 28 فروری کو ایران پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت کی شروعات سے پہلے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی اور محفوظ تھی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف فتح کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ
انہوں نے کہا کہ کینیڈا خود کو عالمی قوانین اور امن کا علمبردار نہیں کہہ سکتا جبکہ وہ خود امریکہ کی فوجی جارحیت اور معاشی دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہو۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کینیڈا کا یہ مؤقف سفارت کاری نہیں بلکہ حکمت عملی کی ناکامی ہے، جو اسے امریکی دباؤ سے محفوظ نہیں رکھ سکے گی۔
کینیڈین وزرائے خارجہ انیتا آنند اور وزیر خزانہ فرانسوا فلپ شیمپین نے 6 ستمبر کو ایک بیان میں ایران کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کو کھولنے اور نئی پابندیوں کی حمایت کی تھی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












