ترکیہ کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’یلیڈر مہان‘ متعارف

ترکیہ نے اپنا پہلا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل یلیڈر مہان متعارف کروا کر دنیا کے ان چند مخصوص ممالک کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے، جن کے پاس دور تک مار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
استنبول میں منعقدہ دفاعی نمائش کے دوران ترکیہ نے یلیڈر مہان میزائل کی نقاب کشائی کر کے عالمی برادری کو حیران کر دیا ہے۔
یہ میزائل مکمل طور پر ترکیہ کی اپنی تحقیق اور محنت کا نتیجہ ہے، جو چھ ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس میزائل کی رفتار آواز کی رفتار سے نو سے پچیس گنا زیادہ ہے اور یہ تین ہزار کلوگرام وزنی بارود لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے روس اور چین میں بھی امریکی جاسوسوں کی نشاندہی کی، مصطفیٰ پور محمدی
اس ایجاد کے ساتھ ہی ترکیہ اب امریکہ، روس، چین اور فرانس جیسے ممالک کے برابر آ کھڑا ہوا ہے، جن کے پاس یہ ٹیکنالوجی موجود ہے۔
ترک وزیر دفاع یاشار گولر کے مطابق یہ کامیابی برسوں کی محنت اور درست سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے۔ یہ میزائل ترکیہ کو دفاعی لحاظ سے خود مختار بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ یلیڈر مہان کی تیاری سے نہ صرف ترکیہ کی اپنی سلامتی مضبوط ہوگی بلکہ خطے کے سیاسی اور دفاعی حالات پر بھی اس کے گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔
ترکیہ کا ڈرون ٹیکنالوجی کے بعد اب میزائل ٹیکنالوجی میں یہ مقام حاصل کرنا اس کے بڑھتے ہوئے عالمی اثر و رسوخ کی علامت ہے۔
Catch all the تجزیہ و بلاگز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








