آرکٹک کی معاشی دوڑ میں مغرب کو شکست، روس نے منفی 60 ڈگری پر کام کرنے والی ٹیکنالوجی بنا لی

روسی سائنسدانوں نے ایک ایسا منفرد الیکٹرولائٹ محلول تیار کر لیا ہے، جو منفی ساٹھ ڈگری سینٹی گریڈ کی شدید ترین سردی میں بھی بیٹریوں کو مکمل طور پر فعال رکھتا ہے۔
آرکٹک کے برفانی اور اسٹریٹجک خطے پر کنٹرول حاصل کرنے کی عالمی دوڑ میں مغرب کو ایک بڑی معاشی اور عسکری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
روس کی سرکاری کمپنی روزیٹم کیمسٹری کے ایندھن ڈویژن کے تحقیقی مرکز کے ماہرین نے ایک ایسا منفرد الیکٹرولائٹ محلول تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے، جو منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ کے شدید ترین درجہ حرارت میں بھی بیٹریوں کو مستقل اور مستحکم طریقے سے فعال رکھتا ہے۔
یہ ایجاد سائنسی دنیا میں ایک حقیقی بریک تھرو یعنی بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ عام طور پر شدید سرد موسم میں بیٹریوں کے اندر موجود مائع شہد کی طرح گاڑھا ہو جاتا ہے، جس سے وولٹیج گر جاتا ہے اور موبائل یا فوجی آلات فوری بند ہو جاتے ہیں، لیکن روس نے اس مسئلے کو جڑ سے ختم کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : روس اور چین کے درمیان میگا گیس پائپ لائن منصوبہ، ماسکو نے یورپ کا متبادل تلاش کر لیا
اس پیش رفت کا گہرا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ نیا لیتھیم سالٹ محلول شدید ترین سردی میں بھی بیٹری کی اصل انرجی کیپیسٹی کا صرف تیس فیصد حصہ ضائع ہونے دیتا ہے، جبکہ ستر فیصد کارکردگی برقرار رہتی ہے۔
اس کے ابتدائی ٹیسٹ مکمل طور پر کامیاب رہے ہیں اور اس کے نتائج دنیا کی بہترین امپورٹڈ بیٹریوں سے کہیں زیادہ بہتر پائے گئے ہیں۔
اس ٹیکنالوجی کی بدولت اب روس بیرونی درآمدات پر انحصار کیے بغیر قطب شمالی کی شدید ترین سردی، قطبی مہمات اور خلا میں استعمال ہونے والے آلات کے لیے سو فیصد مقامی سطح پر بیٹریاں تیار کرنے کے قابل ہو گیا ہے۔
جغرافیائی اور سیاسی نقطہ نظر سے آرکٹک کے خطے پر غلبہ حاصل کرنے کا مطلب شمالی سمندری راستے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا اور وہاں موجود تیل، گیس اور دیگر معدنیات کے وسیع ترین قدرتی ذخائر تک رسائی حاصل کرنا ہے۔
عالمی سیاست میں اب وہی ملک برتری حاصل کر سکتا ہے، جو درآمدات پر انحصار کیے بغیر منفی ساٹھ ڈگری سینٹی گریڈ پر بھی اپنے عسکری اور سائنسی آلات کو پوری صلاحیت کے ساتھ چلا سکے۔
روس کی جانب سے اس جدید الیکٹرولائٹ کی تیاری نے اسے مغرب کے مقابلے میں ایک فیصلہ کن جیو پولیٹیکل اور تزویراتی برتری فراہم کر دی ہے، جس کا توڑ فی الحال امریکہ یا یورپ کے پاس موجود نہیں ہے۔
Catch all the تجزیہ و بلاگز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











