جمعہ، 8-مئی،2026
جمعہ 1447/11/21هـ (08-05-2026م)

بحری جہاز پر ہنٹا وائرس کا پھیلاؤ عالمی وبا نہیں ہے، عالمی ادارہ صحت

08 مئی, 2026 09:49

عالمی ادارہ صحت نے واضح کیا ہے کہ ایک سیاحتی بحری جہاز پر ہنٹا وائرس کا پھیلاؤ کسی نئی عالمی وبا کا آغاز نہیں ہے، تاہم اب تک اس وائرس سے تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی ماہر وبائی امراض ماریہ وان کرخوف نے ایک پریس بریفنگ کے دوران عوام کو اطمینان دلایا ہے کہ ڈچ بحری جہاز ‘ایم وی ہونڈیئس’ پر ہنٹا وائرس کا پھیلنا کووڈ انیس جیسی کسی نئی وبا کی علامت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہنٹا وائرس بہت قریب سے رابطے میں آنے سے پھیلتا ہے، اس لیے اس کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خطرہ کم ہے۔

اب تک اس جہاز پر وائرس کے پانچ کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں ایک ڈچ خاتون، ان کا شوہر اور ایک جرمن خاتون شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سیاحتی جہاز پر ہنٹا وائرس کا حملہ، تین مسافر ہلاک، عالمی ادارہ صحت کا الرٹ

یہ پرتعیش سیاحتی سفر یکم اپریل کو ارجنٹائن سے شروع ہوا تھا اور اسے دس مئی کو اسپین کے جزائر کینری پہنچنا ہے۔ جہاز پر 28 ممالک کے تقریباً 150 مسافر سوار تھے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے بتایا کہ یہ وائرس عام طور پر چوہوں سے پھیلتا ہے، لیکن اس بار پہلی مرتبہ انسان سے انسان میں منتقلی کے شواہد ملے ہیں۔

جہاز پر موجود تمام افراد کو ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے اور متاثرہ افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ برطانیہ، امریکہ اور اسپین کی حکومتیں اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے خصوصی پروازوں کا انتظام کر رہی ہیں، جبکہ سنگاپور اور ارجنٹائن میں بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔