جمعرات، 4-جون،2026
جمعرات 1447/12/18هـ (04-06-2026م)

ایران نے مشرق وسطیٰ اور مغربی ایشیا کا سب سے بڑا کینسر اسپتال قائم کر دیا

03 جون, 2026 13:35

ایران نے تمام تر عالمی پابندیوں اور جنگی حالات کے باوجود مشرق وسطیٰ اور مغربی ایشیا کا سب سے بڑا کینسر اسپتال کامیابی سے کھول دیا ہے۔

ایرانی کینسر انسٹی ٹیوٹ کی یہ نئی مرکزی عمارت دارالحکومت تہران میں قائم کی گئی ہے، جو 60 ہزار اسکوائر میٹر کے وسیع رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔

یہ جدید ترین اسپتال 18 منزلوں پر مشتمل ہے، جس کے اندر 37 انتہائی معلوماتی اور خصوصی شعبے بنائے گئے ہیں، جس میں کینسر کے مریضوں کے لیے 610 سے زائد بیڈز مختص کیے گئے ہیں اور اسے دنیا کی جدید ترین میڈیکل ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے کینسر کے سستے علاج کیلئے کم سائیڈ ایفیکٹس والی مشین تیار کرلی

اس عظیم الشان طبی مرکز میں 11 امیجنگ اور ریڈیو تھراپی مشینیں نصب کی گئی ہیں جبکہ کیموتھراپی کے لیے 96 مخصوص بیڈز اور آپریشنز کے لیے 19 جدید ترین آپریشن تھیٹر بنائے گئے ہیں، جبکہ ایک قومی سطح کی سیل تھراپی لیبارٹری بھی قائم کی گئی ہے۔

یہ اسپتال اب پورے ایران میں کینسر سے بچاؤ، اس کی بروقت تشخیص اور مکمل علاج کے لیے مرکزی مرکز کے طور پر کام کرے گا، جہاں ہر قسم کے کینسر کا علاج ممکن ہو سکے گا۔

مبصرین کے مطابق مسلسل جنگی خطرات اور سخت ترین عالمی اقتصادی پابندیاں بھی ایران کو اپنے ہیلتھ کیئر انفراسٹرکچر کو جدید بنانے اور ترقی دینے سے نہیں روک سکی ہیں۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔