پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان

پاکستان انسداد پولیو پروگرام نے فرنٹ لائن پولیو ورکرز کی محنت کے اعتراف میں ان کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔
نیشنل ای او سی کے مطابق پاکستان انسداد پولیو پروگرام نے فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اس معاوضے میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ سے شروع ہونے والی آئندہ ملک گیر انسداد پولیو مہم سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم کی کسانوں اور چھوٹے تاجروں کو آسان قرضے فراہم کرنے کی ہدایت
یہ اہم فیصلہ گزشتہ چند ماہ کے دوران فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ منعقد کیے گئے خصوصی لسننگ سیشنز کے بعد کیا گیا۔ ان سیشنز میں پولیو ورکرز نے اعلیٰ قیادت کے ساتھ براہ راست اپنے مسائل، تجاویز اور خیالات کا تبادلہ کیا تھا، جس کے بعد قیادت نے ان کے مسائل حل کرتے ہوئے معاوضے میں اضافے کی منظوری دی۔
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ معاوضے میں اضافہ فرنٹ لائن ورکرز کی محنت، لگن اور بے مثال خدمات کا اعتراف ہے۔ پولیو ورکرز ملک کو پولیو سے پاک کرنے کی قومی جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












