ایکس کے اے آئی چیٹ بوٹ گروک نے مودی کو ’’ان پڑھ‘‘ اور ’’احمق‘‘ قرار دے دیا

نااہل مودی کے بدترین دور میں جعلی ڈگریوں کے باعث بھارتی طلبہ کا مستقبل تاریک
ایکس (سابق ٹوئٹر) کے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ گروک (Grok) ایک متنازع معاملے کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں اس کے ایک جواب نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی۔
واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک صارف نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وزیراعظم نریندر مودی، اپوزیشن رہنما راہول گاندھی اور بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر نظر آ رہے تھے۔

صارف نے گروک کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ تصویر میں موجود ’’ان پڑھ شخص‘‘ کو ہٹا دیا جائے۔ گروک نے جواب میں تصویر سے نریندر مودی کو ہٹا کر نئی تصویر پیش کر دی۔
بعد ازاں اسی پوسٹ پر ایک اور صارف نے گروک سے درخواست کی کہ تصویر میں موجود ’’احمق شخص‘‘ کو ہٹایا جائے، اس مرتبہ بھی چیٹ بوٹ نے نریندر مودی کو تصویر سے الگ کر دیا۔

گروک کے اس رویے کو صارفین نے اس طرح تعبیر کیا کہ چیٹ بوٹ نے وزیراعظم مودی کو ان دونوں زمروں سے جوڑ دیا، جس کے بعد یہ معاملہ تیزی سے وائرل ہو گیا۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بعض صارفین اسے طنزیہ اور دلچسپ قرار دے رہے ہیں، جبکہ وزیراعظم کے حامیوں کی جانب سے ایکس اور گروک پر شدید ناراضی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی اس نوعیت کے جوابات کیسے دے سکتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








