نیویارک کے شہریوں کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑا ہوں گا، زہران ممدانی

نیویارک کے شہریوں کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑا ہوں گا، زہران ممدانی
نیویارک میں ایک نئی سیاسی تاریخ رقم ہو گئی جہاں 34 سالہ ظہران ممدانی نے میئر کے منصب کا باقاعدہ حلف اٹھا لیا۔
سٹی ہال میں ہونے والی اس پروقار تقریب میں انہوں نے قرآنِ پاک پر ہاتھ رکھ کر ذمہ داری سنبھالی، جو ان کے دادا اور دادی کا تھا۔
تقریبِ حلف برداری میں امریکی سیاست کی معروف شخصیت اور رکنِ کانگریس برنی سینڈرز نے ظہران ممدانی سے حلف لیا۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی، شدید سردی اور منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے باوجود عوام کا جوش دیدنی تھا۔
اپنے پہلے خطاب میں ظہران ممدانی نے کہا کہ آج سے نیویارک میں ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ وہ مذہب، نسل یا پس منظر سے بالاتر ہو کر شہر کے ہر شہری کے میئر ہوں گے۔
انہوں نے میئر منتخب ہونے کو اپنے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تمام نیویارک کے باسیوں کے حقوق کے تحفظ اور انصاف کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔
ظہران ممدانی نے وعدہ کیا کہ مشکل حالات میں بھی وہ شہریوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
واضح رہے کہ ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بن گئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ گزشتہ ایک صدی میں اس عہدے پر فائز ہونے والے کم عمر ترین میئر بھی ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








