جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

فاشست مودی کے آمرانہ دور میں بھارتی صحافیوں کی زندگیاں خطرے میں

02 جنوری, 2026 09:40

بھارتی جریدے "دی وائر” نے رپورٹ دی ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں آزادی اظہار رائے اور صحافیوں کی سیکیورٹی کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2025 میں 14,800 سے زائد صحافی تشدد کا شکار ہوئے، جبکہ 8 صحافی اور سوشل میڈیا انفلوئنسر قتل ہو گئے اور 117 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آزادی اظہار رائے کی سب سے زیادہ 108 خلاف ورزیاں گجرات میں ریکارڈ کی گئیں۔ علاوہ ازیں، حکومت نے 8,000 سے زائد ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹس بند کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

"دی وائر” کے مطابق مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے بھارتی صحافی اور میڈیا مسلسل دباؤ میں ہیں اور آزادی اظہار پر قدغنیں برقرار ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔