نیویارک کے میئر ظہران ممدانی پاکستانی خاتون سے ملاقات کے دوران آبدیدہ ہو گئے

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی پاکستانی خاتون سے ملاقات کے دوران آبدیدہ ہو گئے
نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے پاکستان کی خوبصورتی، خصوصاً لاہور کے حسن اور ثقافت کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک بار لاہور کا سفر کیا تھا اور یہ شہر انہیں بے حد خوبصورت لگا۔
حلف برداری کے بعد میئر ظہران ممدانی کی ملاقات لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک پاکستانی خاتون ثمینہ سے ہوئی۔ اس ملاقات نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مثبت کردار اور پاکستان کے حقیقی سفیر ہونے کی عملی تصویر پیش کی۔
پاکستانی شہری ثمینہ نے ظہران ممدانی کو نیویارک کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “آپ کا رویہ اور لوگوں کے لیے دلی ہمدردی قابلِ تقلید ہے۔ ایسی دنیا میں جہاں لوگ ایک دوسرے سے دور ہوتے جا رہے ہیں، آپ دلوں میں نرمی اور اتحاد پیدا کر رہے ہیں۔”
ثمینہ کا کہنا تھا کہ “اس مشکل وقت میں آپ ہمارے لیے روشنی اور امید کی کرن بن کر سامنے آئے ہیں۔ جب میں نیویارک سے باہر جاتی ہوں تو لوگوں کے چہروں پر خوشی اور اطمینان نظر آتا ہے، اور یہ سب آپ کی قیادت کا نتیجہ ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “آپ کی وجہ سے نیویارک کی خوبصورتی دوبالا ہو چکی ہے۔ آپ جیسے لوگ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت اور تحفہ ہیں۔”
اس ملاقات کے دوران جذباتی لمحات بھی دیکھنے میں آئے اور میئر ظہران ممدانی گفتگو کے دوران آبدیدہ ہو گئے۔ ملاقات میں ہونے والی بات چیت سے نہ صرف بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن سے محبت واضح ہوئی بلکہ ظہران ممدانی کی پاکستان اور اس کے عوام کے لیے محبت بھی نمایاں ہو کر سامنے آئی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









