جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

خطے میں امریکی مراکز ایران کے جائز اہداف ہوں گے، قالیباف کا ٹرمپ کو سخت انتباہ

03 جنوری, 2026 09:28

تہران: ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کرے تو خطے میں موجود تمام امریکی اڈے اور افواج ایران کے قانونی اہداف میں شامل ہوں گے۔

 قالیباف نے بیان دیا کہ “امریکا کے صدر کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کے جواب میں ایرانی افواج خطے میں موجود امریکی مفادات اور فوجی مراکز کو نشانہ بنانے کے لیے تیار ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم ہمیشہ بیرونی خطرات کے خلاف متحد رہی ہے اور ضرورت پڑنے پر فیصلہ کن اقدامات کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔