امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت پر حملہ کردیا

The U.S. military has attacked the capital of Venezuela
امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس اور دیگر علاقوں میں حملے کیے ہیں۔ کاراکس کے مختلف حصوں میں دھماکے ہوئے اور فضائی جہازوں کی نچلی پروازیں دیکھنے میں آئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ فوجی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کاراکس میں کم از کم سات دھماکے ہوئے ہیں۔ امریکی عہدیدار نے خبروں میں بتایا کہ یہ حملے وینزویلا کے وسائل پر کنٹرول کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
وینزویلا حکومت نے تصدیق کی ہے کہ حملے کاراکس، میرانڈا، آراگوا اور لاگویرا ریاستوں میں ہوئے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ امریکی جارحیت کے باوجود وینزویلا اپنے تیل اور معدنیات کے وسائل کو بچانے میں کامیاب رہے گا۔ حملوں کے بعد صدر نے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔
WATCH: Major secondary explosions after U.S. airstrike near Higuerote Airport, Miranda, Venezuela. pic.twitter.com/JezFG9qxLz
— Clash Report (@clashreport) January 3, 2026
دوسری جانب روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں میں وینزویلا کے دفاعی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا ہے اور صدر صدارتی محل چھوڑ کر محفوظ مقام پر چلے گئے ہیں۔ روسی ذرائع کے مطابق امریکی میرینز نے وینزویلا کے جزائر پر زمینی کارروائیاں شروع کی ہیں، تاہم اس کی تصدیق ابھی نہیں ہو سکی۔
کولمبیا کے صدر نے کہا ہے کہ کاراکس پر میزائل داغے جا رہے ہیں اور انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ عالمی برادری کی نظریں وینزویلا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر مرکوز ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینز ویلا پر حملے کی تصدیق کردی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینز ویلا پر کامیابی کے ساتھ حملہ کیا، وینز ویلا اور اس کی قیادت کرنے والوں پر کامیابی سے حملہ کیا، وینز ویلا کے صدر اور اہلیہ کو گرفتار کرکے ملک سے باہر منتقل کردیا گیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن انجام دیا، مزید تفصیلات پریس کانفرنس میں فراہم کی جائیں گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












