جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

وینز ویلا کے صدر کو اہلیہ سمیت گرفتار کر کے ملک سے باہر بھیج دیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ

03 جنوری, 2026 15:01

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہوینز ویلا کے صدر کو اہلیہ سمیت گرفتار کر کے ملک سے باہر بھیج دیا گیا۔

 امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر جاری بیان میں کہا کہ وینز ویلا اور اس کی قیادت کرنے والوں پر کامیابی سے حملہ کیا، وینز ویلا کے صدر اور اہلیہ کو گرفتار کرکے ملک سے باہر منتقل کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن انجام دیا، مزید تفصیلات پریس کانفرنس میں فراہم کی جائیں گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو یوایس ڈیلٹا فورس نے حراست میں لیا، امریکی عدالت نے 2020 میں مادورو پرمنشیات کے کیس میں فرد جرم عائد کی تھی، 2019 میں داعش کے سربراہ البغدادی کے خلاف آپریشن بھی ڈیلٹا فورس نے کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر وینزویلا کے معاملے پر پاکستانی وقت کےمطابق رات 9 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

  امریکا کا وینزویلا کے دارالحکومت پر حملہ 

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ فوجی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کاراکس میں کم از کم سات دھماکے ہوئے ہیں۔ امریکی عہدیدار نے خبروں میں بتایا کہ یہ حملے وینزویلا کے وسائل پر کنٹرول کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

وینزویلا حکومت نے تصدیق کی ہے کہ حملے کاراکس، میرانڈا، آراگوا اور لاگویرا ریاستوں میں ہوئے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ امریکی جارحیت کے باوجود وینزویلا اپنے تیل اور معدنیات کے وسائل کو بچانے میں کامیاب رہے گا۔ حملوں کے بعد صدر نے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

وینزویلا کے وزیردفاع نے امریکا کے خلاف مزاحمت کا اعلان کردیا

وینزویلا کے وزیردفاع نے کہا کہ وینزویلا غیر ملکی افواج کی موجودگی کی مزاحمت کرے گا، امریکی حملے میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کررہے ہیں۔

نائب صدر وینز ویلا کا صدر مادورو سے متعلق بیان

نائب صدر وینز ویلا کا کہنا ہے کہ صدر مادورو کہاں ہیں، کچھ علم نہیں، امریکا کو صدر مادورو  کے زندہ ہونے کی یقین دہانی کروانا ہوگی، امریکی حملوں کے بعد حکومت صدر نکلولس مادورو کے موجودہ ٹھکانے سے لاعلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے صدر مادورو کے زندہ ہونے کا ثبوت مانگتے ہیں۔ اس کے علاوہ نائب صدر وینز ویلا نے سیکیورٹی فورسز کوعوام کے دفاع کیلئے میدان میں اتارنے کی ہدایت کی۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا سینیٹر مائیک لی سے ٹیلی فونک رابطہ

امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو کا کہنا تھا کہ نکولس مادورو کو امریکی اہلکاروں نے گرفتار کرلیا، وینز ویلا کے صدر کو امریکا میں فوجداری مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا۔

مارکوروبیو نے کہا کہ فوجی کارروائی عدالتی وارنٹ پر عملدرآمد کروانے کیلئے کی گئی، کارروائی آرٹیکل 2 کے صدارتی اختیارات کے دائرے میں آتی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔