جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

بھارتی ایوی ایشن کی نااہلی اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل عالمی سطح پر بے نقاب

04 جنوری, 2026 09:27

بھارت کو عالمی سطح پر ایک مرتبہ پھر شدید سبکی اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے، جب ایئر انڈیا کے ایک پائلٹ کو کینیڈا میں نشے کی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ اس واقعے کے بعد بھارتی ایوی ایشن کے پیشہ ورانہ معیار اور حفاظتی نظام پر سنگین سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، نشے میں دھت پائلٹ کی وجہ سے ایئر انڈیا کی ایک پرواز کو کینیڈا کے ہوائی اڈے پر روک دیا گیا، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کینیڈا کے ٹرانسپورٹ ریگولیٹر نے اس واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایئر انڈیا سے باضابطہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق، پائلٹ کے نشے کے زیرِ اثر ہونے کی تصدیق کے لیے میڈیکل ٹیسٹ بھی کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ٹیسٹ کے نتائج نے پائلٹ کے نشے میں ہونے کی تصدیق کی، جس کے بعد کینیڈین حکام نے کارروائی عمل میں لائی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی ایوی ایشن نظام کی نگرانی، تربیت اور احتساب کے ناقص انتظامات کو بے نقاب کرتا ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ برسوں میں بھارتی فضائی شعبہ متعدد حادثات اور حفاظتی کوتاہیوں کی وجہ سے پہلے ہی عالمی تنقید کی زد میں رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔