بدھ، 6-مئی،2026
بدھ 1447/11/19هـ (06-05-2026م)

امریکا کیلئے خوفناک دن؛ ایران نے ایک ہی روز میں امریکا کے 3 طیارے مار گرائے، ایک پائلٹ گرفتار

04 اپریل, 2026 09:36

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک ہی روز میں امریکا کے تین جنگی طیارے مار گرائے۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ایک امریکی ایف-35 طیارہ وسطی ایران میں نشانہ بنایا گیا۔ کچھ اطلاعات کے مطابق اس طیارے کے پائلٹ کو ایرانی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار بھی کیا، تاہم اس کی مکمل تصدیق سامنے نہیں آئی۔

ایرانی حکام کے مطابق ایک اے-10 طیارہ بھی جنوبی ایران میں آبنائے ہرمز کے قریب مار گرایا گیا۔ غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ اس طیارے کا پائلٹ بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔

اسی طرح ایران نے ایک ایف-15 طیارے کو بھی نشانہ بنایا۔ ریسکیو کے لیے آنے والے دو ہیلی کاپٹروں پر بھی فائرنگ کی گئی۔ ان ہیلی کاپٹروں کا عملہ زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ دن امریکی فضائیہ کے لیے نہایت بھاری ثابت ہوا۔ رپورٹس کے مطابق ایران کے فضائی دفاعی نظام نے ہر آنے والے طیارے کو بروقت شناخت کیا اور کامیابی سے نشانہ بنایا۔

حکام کے مطابق یہ کارروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ایران کا دفاعی نظام مضبوط اور فعال ہے۔ ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر حد تک جا سکتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔