سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے

A Wave of Grief Hits Former National Fast Bowler Shoaib Akhtar
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے ہیں۔
شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھائی کے انتقال کی تصدیق کی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ یہ خبر انتہائی دکھ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں کہ ان کے بڑے بھائی شاہد اختر اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے پاس لوٹ گئے ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق شاہد اختر کی نماز جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں اہل خانہ، قریبی رشتہ دار، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد اختر نہ صرف شعیب اختر کے بڑے بھائی تھے بلکہ وہ ان کے پبلک ریلیشنز (پی آر) امور بھی دیکھتے تھے۔ وہ مختلف پیشہ ورانہ معاملات میں شعیب اختر کے ساتھ قریبی طور پر کام کرتے رہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











