منگل، 14-اپریل،2026
منگل 1447/10/26هـ (14-04-2026م)

ایرانی رہبر مجتبیٰ خامنہ ای زخمی اور بگڑتی صحت کا شکار ہیں، امریکی دعویٰ

14 اپریل, 2026 11:12

امریکی وزیرِ جنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے نئے رہبر مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہیں اور ان کی صحت تیزی سے بگڑ رہی ہے۔

امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے دعویٰ کیا کہ امریکی افواج کی حالیہ کارروائیوں میں ایران کے متعدد اعلیٰ کمانڈر شہید ہو چکے ہیں، جبکہ نئے ایرانی رہبر مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہیں اور ان کی صحت انتہائی تشویشناک ہے۔

پیٹ ہیگستھ کے مطابق اس صورتحال نے ایرانی ریاستی نظام کو مکمل طور پر بے بس کر کے رکھ دیا ہے اور ان کے پاس اب دفاع کی کوئی مؤثر حکمت عملی باقی نہیں بچی ہے۔

امریکی وزیر نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فی الحال ایرانی توانائی کی تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جسے انہوں نے رحم دلی کے جذبے سے تعبیر کیا۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ کے خواہاں نہیں مگر اپنے حقوق سے دستبردار بھی نہیں ہوں گے، ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای

تاہم انہوں نے یہ واضح کیا کہ صدر ٹرمپ کسی بھی وقت ایران کی بچی کچی صلاحیتوں کو مفلوج کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔

پیٹ ہیگستھ نے خطے میں امریکی فوجی برتری کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکہ اس وقت ایرانی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے، جس کی وجہ سے تہران کی کوئی بھی نقل و حرکت چھپی نہیں رہ سکتی۔

انہوں نے تہران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایرانیوں نے دوبارہ فائرنگ شروع کی یا کوئی اشتعال انگیز قدم اٹھایا تو یہ ان کی بڑی نادانی ہوگی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔