بدھ، 15-اپریل،2026
بدھ 1447/10/27هـ (15-04-2026م)

مودی سرکار کی معاشی پالیسیوں کے خلاف نوئیڈا میں ہزاروں مزدور سڑکوں پر نکل آئے

15 اپریل, 2026 12:58

بھارت میں مودی سرکار کی معاشی پالیسیوں کے خلاف عوامی غم و غصہ شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں نوئیڈا میں ہزاروں فیکٹری مزدوروں نے تنخواہوں میں اضافے اور سماجی استحصال کے خلاف پرتشدد احتجاج کیا۔

بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرِ قیادت مودی حکومت کی ناقص اور عوام دشمن معاشی پالیسیوں نے ملک کے ہر طبقے کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں اب عوامی احتجاج نے پرتشدد رخ اختیار کرنا شروع کر دیا ہے۔

بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق صنعتی شہر نوئیڈا میں ہزاروں فیکٹری مزدوروں نے تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے شدید ہنگامہ آرائی میں تبدیل ہو گیا۔

مشتعل مظاہرین نے مودی سرکار اور سرمایہ داروں کے گٹھ جوڑ کے خلاف نعرے بازی کی اور احتجاج کے دوران متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی، جس سے پورے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی بہترین خارجہ پالیسی کا بھارتی حلقوں میں اعتراف

سیاسی رہنماؤں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی عوام کا بدترین معاشی اور سماجی استحصال کر رہی ہے اور ترقی کے بلند و بانگ دعوؤں کے برعکس عام آدمی کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اس صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزدوروں کے اس پرتشدد احتجاج کا ذمہ دار براہِ راست مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں کو قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے حمایتی سرمایہ داروں کی من مانی کے باعث غریب مزدور اپنی جائز اور مناسب تنخواہوں سے بھی محروم ہو چکے ہیں اور ان کے پاس سڑکوں پر نکلنے کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں بچا۔

دوسری جانب کانگریس کے رہنما اجے رائے نے بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اشتہارات کی چمک دمک سے غریب کا پیٹ نہیں بھرا جا سکتا اور حکومت کو چاہیے کہ وہ مزدوروں کے جائز مطالبات کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ فوری بند کرے۔

معاشی ماہرین نے اس صورتحال کو مودی سرکار کے نام نہاد شائننگ انڈیا کے دعوؤں کی ناکامی قرار دیا ہے اور انتباہ کیا ہے کہ اگر ظالمانہ پالیسیاں تبدیل نہ کی گئیں تو یہ احتجاج پورے ملک میں پھیل سکتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔