اتوار، 19-اپریل،2026
اتوار 1447/11/02هـ (19-04-2026م)

امریکی پابندیوں میں نرمی کا جواب، یوکرین کا روس کی آئل ریفائنریوں پر تباہ کن ڈرون حملے

19 اپریل, 2026 09:53

امریکہ کی جانب سے روسی تیل کی فروخت پر پابندیوں میں نرمی کے چند گھنٹوں بعد ہی یوکرین نے روس کی اہم آئل ریفائنریوں اور ٹرمینلز پر ڈرون حملوں کی بوچھاڑ کر دی ہے، جس سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔

یوکرین نے ہفتے کی شب روس کے اندرونی علاقوں میں واقع دو بڑی آئل ریفائنریوں اور دیگر اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکہ نے محض چند گھنٹے قبل ہی روس کو اپنے پابندی زدہ تیل کی فروخت کے لیے مزید مہلت دی تھی۔

یوکرینی ڈرون فورسز کے کمانڈر رابرٹ برووڈی کے مطابق، ان کے ڈرونز نے روس کے سمارا ریجن میں نووکوئی بائشیوسک اور سیزران آئل ریفائنریوں، کراسنوڈار ریجن میں تیکھوریٹسک آئل ٹرمینل اور بحیرہ بالٹک کی بندرگاہ ویسوٹسک کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ مقبوضہ کریمیا میں سیواستوپول کے ایک آئل ڈپو پر بھی حملہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ بندی کے خاتمے میں 3 دن باقی، وائٹ ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس، بعد کی صورتحال پر غور

روسی وزارت دفاع نے اگرچہ براہ راست حملوں کی تصدیق نہیں کی لیکن دعویٰ کیا ہے کہ ان کے دفاعی نظام نے رات بھر میں 258 یوکرینی ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ تاہم علاقائی حکام نے ان حملوں کے اثرات کی تصدیق کی ہے۔

سمارا کے گورنر نے صنعتی تنصیبات پر حملوں کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ کراسنوڈار میں آئل ڈپو پر لگنے والی آگ بجھانے کے لیے 200 سے زائد اہلکار مصروف رہے۔

یوکرینی کمانڈر نے ان حملوں کو امریکی فیصلے کا جواب قرار دیتے ہوئے اسے سفاکی سے تعبیر کیا اور کہا کہ امریکی نرمی کی قیمت یوکرینیوں کو اپنی جانوں سے چکانی پڑ رہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے یہ نرمی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے دی تھی، جو ایران اور امریکہ-اسرائیل کشیدگی کی وجہ سے بڑھ رہی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔