امریکی فوجی اڈوں کو بند کریں، متحدہ عرب امارات کے معروف پروفیسر کا مطالبہ

متحدہ عرب امارات کے معروف سیاسی مبصر نے ملک میں موجود امریکی فوجی اثاثوں کو ایک بوجھ قرار دیتے ہوئے انہیں ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے ممتاز دانشور اور تجزیہ نگار پروفیسر عبدالخالق عبداللہ نے ایک انتہائی اہم بیان میں متحدہ عرب امارات میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو بند کرنے کی تجویز دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران میں امریکی مداخلت چین کیلئے دفاعی ٹیکنالوجی سیکھنے کا ذریعہ بن گئی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ اب وہ وقت آ گیا ہے کہ امارات اپنی سرزمین پر موجود امریکی فوجی اثاثوں اور اڈوں سے چھٹکارا حاصل کر لے۔
پروفیسر عبدالخالق عبداللہ نے مزید لکھا کہ متحدہ عرب امارات کو اب اپنے دفاع کے لیے امریکہ کی ضرورت نہیں رہی ہے۔
انہوں نے اس کی دلیل دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ ایرانی تنازع اور کشیدگی کے دوران امارات نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی بیرونی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور اپنا دفاع بہترین طریقے سے کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی اڈوں کی موجودگی اب فائدے کے بجائے ایک بوجھ بنتی جا رہی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









