مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد سے زیادہ سخت ہوں گے، سابق امریکی انٹیلیجنس اہلکار

امریکی خفیہ ایجنسی کے تجزیہ نگار نے دعویٰ کیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کے مقابلے میں زیادہ سخت گیر رہنما ثابت ہوں گے۔
امریکی مرکزی انٹیلیجنس ایجنسی کے سابق تجزیہ نگار لیری جانسن نے ایک حالیہ انٹرویو میں مجتبیٰ خامنہ ای کی شخصیت اور ان کے ممکنہ طرزِ حکمرانی پر روشنی ڈالی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مجتبیٰ محض سترہ برس کی عمر میں ایران عراق جنگ کے دوران ایرانی پاسدارانِ انقلاب میں شامل ہو گئے تھے اور انہوں نے تین بڑے معرکوں میں براہ راست حصہ لیا تھا۔ لیری جانسن کے مطابق میدانِ جنگ کا یہ تجربہ مجتبیٰ خامنہ ای کی شخصیت کا سب سے اہم پہلو ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی فوجی اڈوں کو بند کریں، متحدہ عرب امارات کے معروف پروفیسر کا مطالبہ
تجزیہ نگار کا ماننا ہے کہ جنگ کے ان تجربات نے مجتبیٰ کی زندگی اور سوچ کو ایک خاص رخ دیا ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنے والد کے مقابلے میں کہیں زیادہ سخت گیر اور نڈر رہنما ثابت ہوں گے۔
ان کا یہ جنگی پس منظر ان کی مستقبل کی خارجہ پالیسیوں میں بھی واضح طور پر جھلکے گا، خاص طور پر مغربی طاقتوں اور علاقائی حریفوں کے معاملے میں وہ کسی قسم کی لچک دکھانے کے بجائے سخت مؤقف اختیار کر سکتے ہیں۔
لیری جانسن نے زور دے کر کہا کہ نئے آیت اللہ ایک ایسے انسان ہیں، جو عملی طور پر لڑائی کے میدانوں سے گزر کر آئے ہیں، اس لیے ان کی قیادت میں ایران کا لہجہ پہلے سے زیادہ جارحانہ ہو سکتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









