امریکی فوج کو 6 ارب ڈالر تک کے ہولناک مالی بحران کا سامنا، امریکہ یورپ کی مدد سے قاصر

امریکی فوج نے شدید بجٹ خسارے کے باعث پولینڈ میں اپنی دوسری آرمرڈ بریگیڈ کے 4 ہزار سے زائد فوجیوں کی مجوزہ تعیناتی کا منصوبہ اچانک منسوخ کر دیا ہے، جس سے پینٹاگون کے مالی بحران کی قلعی کھل گئی ہے۔
دفاعی امور کے معتبر امریکی جریدے ڈیفنس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کی فرسٹ کیولری ڈویژن کی سیکنڈ آرمرڈ بریگیڈ کامبیٹ ٹیم کے 4 ہزار جوانوں کو پولینڈ روانہ کیا جانا تھا، لیکن بجٹ میں ہولناک خسارے کی وجہ سے یہ پورا دورہ روک دیا گیا ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ تجویز دی تھی کہ امریکی فوجیوں کو جرمنی سے منتقل کر کے پولینڈ میں تعینات کیا جائے گا تاکہ روس پر دباؤ بڑھایا جا سکے، مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ اب ٹرمپ کو اس منصوبے کے لیے اپنے سرمایہ کاروں اور چندہ دینے والوں سے اضافی رقم مانگنی پڑے گی، کیونکہ سرکاری خزانہ جواب دے چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نیٹو ممالک کو یورپ سے مزید امریکی افواج کے انخلاء کا خدشہ، اٹلی کا نام بھی زیرِ غور
اس بریگیڈ کو بلیک جیک بریگیڈ بھی کہا جاتا ہے اور اسے 9 ماہ کے لیے پولینڈ میں فرائض انجام دینے تھے، حتیٰ کہ اس تعیناتی کے لیے کچھ پیشگی دستے پولینڈ پہنچ بھی چکے تھے اور ان کا بھاری فوجی سازوسامان اور گاڑیاں راستے میں تھیں کہ واشنگٹن سے اچانک اس مشن کو روکنے کا حکم آگیا۔
یہ صورتحال ایک ایسے نازک وقت پر سامنے آئی ہے، جب امریکی قانون ساز پہلے ہی فوج کو انتباہ جاری کر رہے تھے کہ امریکی فوج کو کم از کم 2 ارب ڈالر کے بجٹ خسارے کا سامنا ہے، جبکہ ایک اور امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ اصل بجٹ خسارہ 2 ارب نہیں بلکہ 4 سے 6 ارب ڈالر کے درمیان ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مہینوں میں جاری رہنے والی شدید فوجی کشیدگی اور خلیج میں امریکی بیڑوں کی مسلسل تعیناتی نے امریکی فوج کے بجٹ کو بری طرح نچوڑ کر رکھ دیا ہے، جس کی وجہ سے اب امریکہ کے پاس اپنے یورپی اتحادیوں کے دفاع کے لیے بھی پیسے ختم ہو رہے ہیں اور پینٹاگون کا مالیاتی ڈھانچہ اندر سے بیٹھ چکا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











